ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سنتوش ہیگڑے نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف غداری کے الزام کو درست قرار دیا

سنتوش ہیگڑے نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف غداری کے الزام کو درست قرار دیا

Fri, 19 Aug 2016 21:13:59    S.O. News Service

حیدرآباد، 19؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس این سنتوش ہیگڑے نے بنگلور میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی نگرانی میں ہوئے ایک پروگرام کے دوران مبینہ ہندوستان مخالف نعرے لگائے جانے کی وجہ سے تنظیم کے خلاف غداری کا الزام لگائے جانے کو درست ٹھہرایا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے غیر سرکاری تنظیم(این جی او)کی معتبریت پر بھی سوال اٹھادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل یہ کہہ کر اپنی ذمہ داریوں سے فرار نہیں ہو سکتی کہ اس کے کسی ملازمین نے یہ نعرے نہیں لگائے۔ہندوستان کے سابق سالیسٹر جنرل رہ چکے ہیگڑے نے میڈیا سے کہاکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ذمہ داری کیا ہے؟ انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ جب آپ ایسے لوگوں کو لے کر آتے ہیں اور انہیں کچھ بھی کہنے کی اجازت دیتے ہیں اورپھر یہ کہتے ہیں کہ میں اس کے لیے ذمہ دار نہیں ہوں، نہیں، آپ نے ہی ان کے لیے یہ اسٹیج مہیا کرایاتھا ، آپ بھی اس جرم میں شریک ہیں، آپ اس سے بھاگ نہیں سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کی حمایت میں نعرے لگانا غداری ہے،میرے مطابق تو یہ غداری ہے۔انہوں نے کہاکہ اب آئیے اس ادارہ (ایمنسٹی)کی معتبریت پر آتے ہیں۔جب فوجی مارے جاتے ہیں تب ایمنسٹی انٹرنیشنل کیا کرتی ہے؟ جب اس ملک میں دیگر دہشت گرد انہ سرگرمیاں ہوتی ہیں تب ایمنسٹی انٹرنیشنل کیا کرتی ہے؟ کیا انہوں نے اس کے بعد اس طرح کے کسی پروگرام کا انعقاد کیا ہے؟ آپ صرف تھوڑی سی شہرت چاہتے ہیں اور جب یہ داؤ الٹا پڑتا ہے تو آپ بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔


Share: